24 جنوری 2026 - 16:42
اسرائیل ایران پر حملے کیلئے موقع کی تلاش میں ہے، ترک وزیر خارجہ

ایران کے حالیہ دورےکے دوران بحیثیت ایک دوست ملک انہیں سب کچھ بتادیا، ترک وزیرخارجہ حاکان فیدان

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ترک وزیرخارجہ حاکان فیدان کا کہناہے کہ اسرائیل ایران پر حملےکےلئےموقع کی تلاش میں ہے۔

ترک نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے حاکان فیدان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ وہ کوئی مختلف راستہ تلاش کر لیں گے لیکن حقیقت یہ ہے کہ  اسرائیل ایران پر حملہ کرنے کا موقع ڈھونڈ رہا ہے۔

ترک وزیرِ خارجہ حاکان فیدان نے خبردار کیا کہ اس طرح کا اقدام خطے کو مزید عدم استحکام سے دوچار کر دے گا۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ ایران کے دورےکےدوران بحیثیت ایک دوست ملک انہیں سب کچھ بتادیاہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha